Live Updates

چیئرمین نیب نے حزب اختلاف کے خدشات کو درست ثابت کر دیا ہے،سینیٹر مولابخش چانڈیو

جس ادارے کا سربراہ حکومت کے سیاسی مخالفوں کے خلاف تقریر کریں وہ ادارہ غیر جانبدار کیسے ہو سکتا ہی مرکزی ترجمان پیپلزپارٹی

جمعرات 2 مئی 2019 18:07

چیئرمین نیب نے حزب اختلاف کے خدشات کو درست ثابت کر دیا ہے،سینیٹر مولابخش ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے حزب اختلاف کے خدشات کو درست ثابت کر دیا ہے ۔جس ادارے کا سربراہ حکومت کے سیاسی مخالفوں کے خلاف تقریر کریں وہ ادارہ غیر جانبدار کیسے ہو سکتا ہی نیب اپنی غیرجانبداری ثابت کرے اعتراض کرنے والے خودبخود خاموش ہو جائیں گے۔

جمعرا ت کو چیئرمین نیب کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نیب حزب اختلاف کو انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے حکومت کا آلہ کار بن گیا ہے۔آج چیئرمین نیب نے عمران خان کی ہی زبان استعمال کی ہے۔حکومت اپنے سیاسی مفادات کی خاطر اداروں کو متنازع بنا رہی ہے، جس ادارے کا سربراہ حکومت کے سیاسی مخالفوں کے خلاف تقریر کریں وہ ادارہ غیر جانبدار کیسے ہو سکتا ہی انہوںنے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی کیلئے قائم ادارے کے سربراہ سے قوم کو جانبدارانہ گفتگو کی توقع نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب بتائیں کہ انہوں نے بی آر ٹی میں کرپشن کی تحقیقات اب تک کیوں شروع نہیں کی۔وہ عوام کو آگاہ کریں کہ پرویز الہی کے خلاف تحقیقات کیوں بند کر دی گئیں ہیں،کاش چیئرمین نیب تقریر میں بتا دیتے کہ مالم جبا کرپشن میں کتنے لوگ گرفتار ہوئے ،شرجیل میمن دو سالوں سے بغیر سزا کے قید کیوں بھگت رہے ہیں ، بابر اعوان ریفرنس کے باوجود ابھی تک باہر کیوں ہیں ۔سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چیئرمین نیب نے تقریر کر کے آصف زرداری اور چیئرمن بلاول بھٹو زرداری کی باتوں کے حق میں گواہی دے دی ۔چیئرمن نیب کی تقریر دلیل ہے کہ معیشت اور نیب ایک ساتھ نہیں چل ۔جب احتساب کی جگہ انتقام لے لے معیشت چل سکتی ہے اور نہ نظام چل سکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات