حکومت سے متعلق حساس معلومات میڈیاکو دینے پر برطانوی وزیر دفاع برطرف

حساس معلومات فائیو جی نیٹ ورک پھیلانے میں چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کی شمولیت سے متعلق تھیں

جمعرات 2 مئی 2019 18:58

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2019ء) برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے اپنے وزیر دفاع گیون ولیمسن کو ان کے عہدے سے الگ کر دیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک حکومتی ملاقات سے متعلق حساس معلومات ذرائع ابلاغ کو فراہم کی تھیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ملاقات فائیو جی نیٹ ورک پھیلانے میں چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کی شمولیت سے متعلق تھی۔ برطانوی وزارت دفاع پہلے ہی بریگزٹ کے تناظر میں تنقید کی زد میں تھی۔ وزیر اعظم ٹریزا مے اب اس عہدے پر سابق ڈیویلپمنٹ منسٹر پینی مورڈانٹ کو تعینات کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :