Live Updates

10 رمضان سے پہلے بلدیہ کراچی میں 200 سے 400 نوکریاں اور کاروبار دینے جا رہا ہوں، فیصل واوڈا

مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم سے مجموعی طور پر 25 سے 28 ہزار نوکریاں پیداہونگی، داسو ڈیم میں تاخیر کی وجہ سے روانہ 36 کڑوڑ کا نقصان ہوتا ہے،احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا، وفاقی وزیر کا خطاب

جمعرات 2 مئی 2019 19:25

10 رمضان سے پہلے بلدیہ کراچی میں 200 سے 400 نوکریاں اور کاروبار دینے جا ..
مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2019ء) وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 10 رمضان سے پہلے بلدیہ کراچی میں 200 سے 400 نوکریاں اور کاروبار دینے جا رہا ہوں، مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم سے مجموعی طور پر 25 سے 28 ہزار نوکریاں پیداہونگی، داسو ڈیم میں تاخیر کی وجہ سے روانہ 36 کڑوڑ کا نقصان ہوتا ہے،احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا۔

جمعرات کو وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے مہمند ڈیم پن بجلی منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔انہوںنے کہاکہ مہمند کے قبائلی علاقے کے لوگوں کا شکرگزار ہوں۔انہوںنے کہاکہ 54 سال پرانا منصوبہ ہم مکمل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اندرونی و بیرونی طاقتوں نے مہمند ڈیم کو بھی کالا باغ ڈیم بنانے کی کوشش کی۔

انہوںنے کہاکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور آرمی چیف کا بھی شکرگزار ہوں۔انہوںنے کہاکہ مہمند ڈیم پر وزارت آبی وسائل نے 18 ارب روپے کی بچت کی ہے۔انہوںنے کہاکہ مہمند ڈیم سے 800 میگا واٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔انہوںنے کہاکہ ضلع چار سدہ اور نوشہرہ میں سیلاب سے بچائو ہوگا۔انہوںنے کہاکہ 128 لوگوں کی بجائے صرف 6 لوگوں سے وزارت چلا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم سے مجموعی طور پر 25 سے 28 ہزار نوکریاں پیداہونگی۔

انہوںنے کہاکہ گزشتہ 40 سال حکومتوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔انہوںنے کہاکہ انہوں نے ملک کا پیسہ لوٹا لیکن ڈیم نہیں بنایا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام غیور ہیں۔انہوںنے کہاکہ احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا۔انہوںنے کہاکہ داسو ڈیم میں تاخیر کی وجہ سے روانہ 36 کڑوڑ کا نقصان ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کے احساس وژن کے تحت 10 رمضان سے پہلے بلدیہ کراچی میں 200 سے 400 نوکریاں اور کاروبار دینے جا رہا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ اس کے لیے نہ وفاقی اور نہ ہی صوبائی حکومت کا کوئی پیسہ استعمال ہوگا۔انہوںنے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار کوئی وزیر اس طرح اپنی جیب سے غربت مٹانے کے لئے کوشاں ہے۔انہوںنے کہاکہ اس کے بعد نوکریوں کا یہ سلسلہ کراچی کے باقی حصوں اور پورے پاکستان تک پھیلے گا۔انہوںنے کہاکہ یہ نوکریاں ڈیم کے منصوبوں سے پیدا ہونے والی نوکریوں سے الگ ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات