نوشہرو فیروز‘مسافر کوچ کے ڈرائیور کو نیند کا جھٹکا، الٹنے سے 3 جاں بحق ،20 زخمی

جمعرات 2 مئی 2019 20:19

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2019ء) پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر کوچ سدھو جا کے مقام پر الٹ گئی ،جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند پر پیش آیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس،ایمرجنسی اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں ۔