انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اعلی عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے کیس میں فیصل رضا عابدی کو بری کر دیا

جمعرات 2 مئی 2019 23:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2019ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اعلی عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے کیس میں فیصل رضا عابدی کو بری کر دیا۔انسداد دہشتگری عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فیصل رضا عابدی اور دیگر دو ملزمان ہنس مسرور اور احسن سلیم کو بری کر دیا۔

(جاری ہے)

کیس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصیل رضا عابدی نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی تشکیل کے لیے عدالت کا کردار بہت اہم ہے ۔

ہم نے سپریم کورٹ سے اپنے لہجے پر معافی مانگی تھی معافی کا تعلق اس کیس سے نہیں تھا۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔فیصل رضا عابدی پر اعلی عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ کا کیس چل رہا تھا۔ فیصل رضا عابدی نے بریت کو انصاف کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد ائندہ کے لائحہ عمل دینے کا اعلان کروں گا۔