Live Updates

نیب اپنی غیرجانبداری ثابت کرے اعتراض کرنے والے خودبخود خاموش ہو جائیں گے، مولانا بخش چانڈیو

کرپشن کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی کیلئے قائم ادارے کے سربراہ سے قوم کو جانبدارانہ گفگتو کی توقع نہیں،گفتگو

جمعرات 2 مئی 2019 23:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2019ء) چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ نیب اپنی غیرجانبداری ثابت کرے اعتراض کرنے والے خودبخود خاموش ہو جائیں گے۔ جمعرات کو مرکزی ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے چیئرمین نیب کی تقریر پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب نے حزب اختلاف کے خدشات کو درست ثابت کر دیا۔

انہوںنے کہاکہ نیب اپنی غیرجانبداری ثابت کرے اعتراض کرنے والے خودبخود خاموش ہو جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ نیب حزب اختلاف کو انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے حکومت کا آلہ کار بن گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ آج چیئرمین نیب نے عمران خان کی ہی زبان استعمال کی ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت اپنے سیاسی مفادات کی خاطر اداروں کو متنازعہ بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جس ادارے کا سربراہ حکومت کے سیاسی مخالفوں کے خلاف تقریر کریں وہ ادارہ غیر جانبدار کیسے ہو سکتا ہی ۔

انہوںنے کہاکہ کرپشن کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی کیلئے قائم ادارے کے سربراہ سے قوم کو جانبدارانہ گفگتو کی توقع نہیں۔انہوںنے کہاکہ محترم چیئرمین نیب بتائیں کہ انہوں نے بی آر ٹی میں کرپشن کی تحقیقات اب تک کیوں شروع نہیں کی۔انہوںنے کہاکہ قابل احترام چیئرمین نیب بتائیں کہ پرویز الہیٰ کے خلاف تحقیقات کیوں بند کر دی گئیں ۔انہوںنے کہاکہ کاش چیئرمین نیب تقریر میں بتا دیتے کہ مالم جبا کرپشن میں کتنے لوگ گرفتار ہوئے ۔

انہوںنے کہاکہ شرجیل میمن دو سالوں سے بغیر سزا کے قید کیوں بھگت رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بابر اعوان ریفرنس کے باوجود ابھی تک باہر کیوں ہیں ۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب کی تقریر کر کے آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی باتوں کے حق میں گواہی دے دی ۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب کی تقریر دلیل ہے کہ معیشت اور نیب ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔انہوںنے کہاکہ جب احتساب کی جگہ انتقام لے لے معیشت چل سکتی ہے اور نہ نظام چل سکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات