سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کا اپنی مدد آپ کے تحت بین الاقوامی ائیرپورٹ تعمیر کرنا، اسے کامیابی سے چلانا ایک عظیم کارنامہ ہے، جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان خاں بزدار

جمعہ 3 مئی 2019 00:05

سیالکوٹ ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان خاں بزدار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت بین الاقوامی ائرپورٹ تعمیر کرکے اور اسے کامیابی سے چلاکر جو عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے،حکومت پنجاب سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کو درپیش مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرئے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال سے بذریعہ ہیلی کاپٹر سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیرپورٹ آمد اور وہاں سے بذریعہ جیٹ طیارہ اسلام روانگی سے قبل چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ انٹر نیشنل ائرپورٹ میجر جنرل (ر) محمد عابد نذیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سیکرٹری پی اینڈ ڈی پنجاب افتخار احمد ساہو ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر سید بلال حیدر، ڈی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال مرضیہ سلیم اور ائیرپورٹ منیجر تیمور اصغر بھی موجود تھے۔