Live Updates

پاکستان نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے راست اقدامات اٹھائے ہیں.امریکا کا اعتراف

اندرونی سیاست میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے ‘توقع ہے سول اور فوجی قیادت معاملات کو درست کرلے گی. ایلس جی ویلز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 3 مئی 2019 10:28

پاکستان نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے راست اقدامات اٹھائے ہیں.امریکا ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 مئی۔2019ء) امریکا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے راست اقدامات اٹھائے ہیں. امریکا کے معاون نائب وزیرخارجہ برائے ساﺅتھ ایشیاءایلس جی ویلز نے ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکا پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا لیکن توقع کرتا ہے کہ ملک کی سول اور فوجی قیادت معاملات کو درست کرلے گی.

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم سویلین حکومت کی حمایت کرتے ہیں، ہم پاکستان میں نوخیز جمہوری نظام کی حمایت کرتے ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی حمایت کرتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان صحیح باتیں کررہے ہیں اور بظاہر پاکستان میں تبدیلی لانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں ’لیکن صرف وقت ہی بتائے گا وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں.

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج بھی ان تبدیلیوں کی حمایت کررہی ہے. انہوں نے کہا کہ اب تک ہمیں دکھ رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جس سمت گامزن ہیں فوج ان کی حمایت کررہی ہے انہوں نے اسے بات کا بھی اعتراف کیا کہ پاکستان نہ صرف درست باتیں کررہا ہے بلکہ راست اقدامات بھی اٹھائے ہیں.انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو سراہتے ہیں کہ پاکستان صحیح بات کہہ رہا ہے اور ابتدائی طور پر وہ اقدامات بھی اٹھائے جس کی ہم توقع کررہے تھے لیکن ہم اپنے فیصلے کو محفوظ رکھیں گے کیوں کہ ماضی میں ہم نے پٹری سے اتر جانا بھی دیکھا ہے.

وزیراعظم عمران خان اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کھل کر بات کرتے ہیں کہ ایک خوشحال پاکستان کے لیے خطے میں استحکام کتنا ضروری ہے جو ان کی انتخابی مہم کا ایک وعدہ بھی تھا‘ ہم پاکستان کی جانب سے دیے گئے ابتدائی بیانات اور ابتدا میں اٹھائے گئے کچھ اقدامات سے خاصے پر امید ہیں. اقوامِ متحدہ کی جانب سے جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں یہ کرنا نہایت ضروری تھا اور پاکستان کی جانب سے سفری پابندی اور اثاثوں کو منجمد کرنے اور دیگر وعدوں کی پاسداری کے لیے بھی اہم تھا.

واضح رہے کہ وائٹ ہاﺅس نیشنل سیکورٹی کونسل (این ایس سی) کی جانب سے علیحدہ بیان میں مسعود اظہر کو پلوامہ میں ہونے والے حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، جس بھارتی دعوے کو اقوامِ متحدہ نے قبول نہیں کیا تھا. مذکورہ بیان میں یہ دعوی بھی کیا گیا کہ مسعود اظہر کو یہ درجہ دینا پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے بین الاقوامی برادری کے عزم کا مظہر ہے.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات