Live Updates

اس سال طویل ترین روزہ سکینڈے نیوین ممالک میں، مختصر ترین ارجنٹائن میں رکھا جائے گا

جمعہ 3 مئی 2019 11:20

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2019ء) ریاض دنیا بھر میں اس سال رمضان المبارک کے دوران طویل ترین 20 گھنٹے 30 منٹ کا روزہ سکینڈے نیوین ممالک میں جبکہ مختصر ترین آٹھ گھنٹے کا روزہ ارجنٹائن میں رکھا جائے گا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق عرب دنیا میں طویل ترین روزہ الجزائر میں ہوگا جہاں روزے کا دورانیہ 16گھنٹے اور دو منٹ ہو گا۔

سکینڈے نیوین ممالک میں سویڈن، ناروے، فن لینڈ، آئس لینڈ اور ڈنمارک شامل ہیں۔فلکیاتی امور کے ماہر عبدالعزیز الحصینی نے کے مطابق رواں برس سعودی عرب میں روزے کا دورانیہ اوسطاً 14گھنٹے 40 منٹ ہوگا۔ بعض شہروں میں یہ دورانیہ کم یا زیادہ بھی ہو گا۔ رمضان کے آغاز اور اختتام پر بھی روزے کا دورانیہ تبدیل ہوگا۔اس سال رمضان کے دوران ریاض اور قصیم میں سعودی عرب کے بیشتر علاقوں کے مقابلے میں زیادہ گرمی ہوگیجہاں انتہائی درجہ حرارت 34 سے 39 سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 20 سے 27 سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔

(جاری ہے)

سعودی دارالحکومت ریاض میں روزہ 15گھنٹے 12منٹ اور اردن کے دارالحکومت عمان میں 15گھنٹے 54 منٹ کا ہو گا۔ متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے 58 منٹ جبکہ شام کے دارالحکومت دمشق اور لبنان کے دارالحکوت بیروت میں دورانیہ 16 گھنٹے دو منٹ ہو گا۔بیت المقدس میں 15 گھنٹے 46 منٹ کے بعد روزہ افطار کیا جائے گا۔سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے 27 منٹ ہو گا، کویت میں 15 گھنٹے 34 منٹ طویل روزہ رکھا جائے گا۔

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں روزے کا دورانیہ 15 گھنٹے 45 منٹ ہو گا۔ اسی طرح سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط میں 15 گھنٹے اور ایک منٹ بعد روزہ افطار کیا جائے گا۔قطر کے دارالحکومت دوحہ کے شہری 15 گھنٹے 7 منٹ طویل روزہ رکھیں گے جبکہ یمن کے شہر صنعا میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے 27 منٹ ہو گا۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں 15 گھنٹے 45 منٹ کا روزہ ہو گا جبکہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں 15 گھنٹے 31 منٹ بعد روزہ افطار ہو گا۔

تیونس میں 16 گھنٹے 1 منٹ، الجزائر میں 16 گھنٹے 24 منٹ، مراکش کے دارالحکومت رباط اور عراق کے دارالحکومت بغداد میں میں 16 گھنٹے 1 منٹ کا روزہ ہو گا۔دبئی کے مفتی اعلیٰ ڈاکٹر احمد عبدالعزیز الحداد نے برج خلیفہ کے مکینوں سے متعلق بتایا کہ وہ بیک وقت افطار نہیں کرسکیں گے اور ان کے روزے کا دورانیہ مختلف ہوگا۔دبئی میں واقع برج خلیفہ160منزلہ ہے۔

80 سے 150ویں منزل تک کے مکین نماز مغرب کے دو منٹ بعد افطار کرسکیں گے۔یہ دبئی کی مساجد میں عشا کی اذان کے دو منٹ بعد نماز عشا ادا کرسکیں گے اور اذان فجر کے دومنٹ بعد تک ہی سحری کرسکیں گے۔15 ویں منزل سے لے کر 160ویں منز ل کے مکین اذان کے 3 منٹ بعد روزہ افطار کریں گے جبکہ فجر کی اذان کے 3 منٹ بعد تک سحری کرسکیں گے۔جہاں تک برج کی 80 ویں منزل کے مکینوں کا تعلق ہے تو وہ دبئی کے دیگرباشندوں کی طرح مغرب کی اذان ہوتے ہی افطار اورفجر کی اذان ہوتے ہی سحری ختم کرنے کے پابند ہوں گے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات