Live Updates

صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے متحد ہو کر جدوجہد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، سردار گوہر زمان

جمعہ 3 مئی 2019 15:49

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2019ء) صوبہ ہزارہ کا بل قومی اسمبلی میں پیش کرنا اور جملہ ممبران ہزارہ کا اس کاز پر متحد ہو کر جدوجہد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی خان جدون اور مسلم لیگ (ن) کے مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے صوبہ کی تحریک کیلئے ملکر آواز اٹھا کر دونوں رہنمائوں نے ہزارہ کے عوام کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک صوبہ ہزار سردار گوہر زمان اور سرپرست اعلیٰ سلطان العارفین جدون نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اہلیان ہزارہ اور تحریک صوبہ ہزارہ جملہ ممبران ہزارہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اہلیان ہزارے وال قوم کی حقیقی ترجمانی کرتے ہوئے ہزارے وال قوم کی آواز کو بلند کیا۔ انہوں نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ جملہ ممبران ہزارہ ملکر اپنی قیادت کو اس کیلئے تیار کریں اور اس تحریک کو سیاسی طور پر پوائنٹ سکورننگ نہ کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، صوبہ ہزارہ اہلیان ہزارہ کیلئے بے حد ضروری ہے، تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان مرحوم کے صوبہ ہزارہ کے خواب کیلئے ہر جگہ اور ہر مقام پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات