Live Updates

ڈیل ہو گئی ہے لیکن شریف خاندان یا عمران خان مانے گے نہیں

نوازشریف، مریم نواز ،خواجہ آصف، طلال اور دانیال سب خاموش ہیں۔ ن لیگ کی پوری گالم گلوچ بریگیڈ کچھ نہیں بول رہی،جو بھی ڈیل طے ہو گی عمران خان کی مرضی سے ہو گی۔ اعتزاز احسن کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 3 مئی 2019 15:25

ڈیل ہو گئی ہے لیکن شریف خاندان یا عمران خان مانے گے نہیں
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ڈھیل نہیں ڈیل ہوئی ہے۔ شریف خاندان یا عمران خان مانیں گے نہیں کہ ڈیل ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ شریف میڈیکل کمپلیکس ہو یا پھر ہار لے اسٹریٹ ایک ہی بات ہے۔میاں صاحب علاج کے نام پر جیل سے نکلے لیکن اسپتال نہیں گئے۔

نوازشریف، مریم نواز ،خواجہ آصف، طلال اور دانیال سب خاموش ہیں۔ ن لیگ کی پوری گالم گلوچ بریگیڈ کچھ نہیں بول رہی۔ڈیل ہوئی تو عمران خان کی مرضی سے ہو گی۔ شریف خاندان یا عمران خان مانیں گے نہیں لیکن ڈیل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ڈھیل نہیں ڈیل ہوئی ہے۔ شریف خاندان این آرو کرچکا ہے ۔شہباز شریف باہر چلے گئے ہو سکتا ہے نواز شریف بھی چلے جائیں۔

(جاری ہے)

ا یون فیلڈ اپارٹمنٹ فراری کیمپ بنا ہوا ہے۔ سب وہاں بیٹھے ہیں۔ یہ ڈیل کا ہی نتیجہ ہے کہ سب لندن فرار ہو رہے ہیں۔خیال رہے گذشتہ روز بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا تھا کہ شریف خاندان این آر او لے چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اپنے لیے ہی حالات خراب کررہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کوآصف علی زرداری کی ضرورت ہے اور بلاول بھٹو زرداری کی شخصیت سیاست میں ابھر کر سامنے آئی ہے۔

انہوں نے میاں شہباز شریف کے بارے میں کہا تھا کہ اگر میاں شہبازشریف بیرونِ ملک ہی رہے تو عدالت سے مفرور ہوجائیں گے۔ بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی خاموشی دیکھیں اور شہباز شریف تو پہلے سے ہی خاموشی کے حامی رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف تو ایسے بھائی ہیں جومیاں نواز شریف کو لینے خود ائیر پورٹ پہنچنے کی بھی کوشش نہیں کر سکے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات