نیب نے آغا سراج درانی کے گھر پر چھاپے سے متعلق جواب جمع کرا دیا

آغا سراج درانی کے گھر سے گاڑیاں، ہتھیار، ولاز، بنگلوز فلیٹس اور پلاٹس کی دستاویزات، پرائز بانڈز قبضے میں لیئے گئے، نیب کا جواب

جمعہ 3 مئی 2019 16:40

نیب نے آغا سراج درانی کے گھر پر چھاپے سے متعلق جواب جمع کرا دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2019ء) قومی احتساب بیورو(نیب) نے احتساب عدالت میں آغا سراج درانی کے گھر پر چھاپے سے متعلق جواب جمع کرادیاہے۔ نیب کے مطابق آغا سراج درانی کے گھر سے گاڑیاں، ہتھیار، ولاز، بنگلوز فلیٹس اور پلاٹس کی دستاویزات، پرائز بانڈز قبضے میں لیئے گئے۔جمعہ کوکراچی کی احتساب عدالت میں آغا سراج درانی کے گھر پر نیب کے چھاپے کے حوالے سے سماعت ہوئی۔

نیب کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا۔

(جاری ہے)

جواب میں کہا گیا ہے کہ آغا سراج درانی کے گھر پر چھاپے کی کوئی ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کی گئی۔ نیب کے پاس اس حوالے سے کوئی فوٹیج موجود نہیں ہے ۔جواب میں بتایا گیا ہے کہ آغا سراج درانی کے گھر سے چھاپے میں گاڑیاں، ہتھیار، ولاز، بنگلوز فلیٹس اور پلاٹس کی دستاویزات، پرائز بانڈز قبضے میں لیئے گئے۔ تمام پراپرٹی آغا سراج درانی کی اہلیہ، بیٹوں کے نام پر خریدی گئی ہے۔ آغا سراج درانی کی جانب سے گھر پر چھاپے سے متعلق ویڈیو ریکارڈنگ فراہم کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔