Live Updates

ڈیل وزیراعظم کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتی مگر عمران خان اور شریف خاندان کبھی مانیں گے نہیں ‘اعتراز احسن

لندن کا ایون فیلڈ اپارٹمنٹ فراری کیمپ بنا ہوا ہے، سب وہاں بیٹھے ہیں، یہ ڈیل کا نتیجہ ہے کہ سب لندن فرار ہورہے ہیں

جمعہ 3 مئی 2019 17:27

ڈیل وزیراعظم کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتی مگر عمران خان اور شریف خاندان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ حالات بتارہے ہیں کہ ڈھیل نہیں ڈیل ہوئی ہے، این آر او کا نتیجہ ہی ہے کہ شہباز شریف باہر چلے گئے، ہوسکتا ہے کہ نوازشریف بھی چلے جائیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیل وزیراعظم کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتی لیکن عمران خان اور شریف خاندان کبھی نہیں مانیں گے کہ ڈیل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز اور (ن) لیگ کی پوری بریگیڈ کی خاموشی کی وجہ بھی یہی ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ لندن کا ایون فیلڈ اپارٹمنٹ فراری کیمپ بنا ہوا ہے، سب وہاں بیٹھے ہیں، یہ ڈیل کا نتیجہ ہے کہ سب لندن فرار ہورہے ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ میاں نواز شریف علاج کے نام پر جیل سے نکلے لیکن ہسپتال نہیں گئے، اپنے ہی ہسپتالوں سے رپورٹس کرائی گئیں،شریف میڈیکل کمپلیکس ہو یا ہارلے اسٹریٹ ہسپتال، ایک ہی بات ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات