ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نی12مدرسوں کوتحویل میں لیکر ایڈ منسٹریٹر تعینات کردئیے

جمعہ 3 مئی 2019 17:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نی12مدرسوں کوتحویل میں لیکر ایڈ منسٹریٹر تعینات کردئیے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مہمد القران کے ایڈمنسٹریٹر بوائر ہائی سکول کے پرنسپل ملک احسان ، مدرسہ خالد بن ولید کے ایڈ منسٹریٹر پرنسپل گرین ٹائون سکول محمد شعیب خان ، مدرسہ محمدی موذہ گرومانگٹ کے ایڈمنسٹریٹر پرنسپل بشیر زاہد گورائیہ ، مدرسہ ابوبکر جلوپارک کے ایڈ منسٹریٹر پرنسپل محمد سلیم خان ، مدرسہ البدر لدھڑ کے ایڈ منسٹریٹر پرنسپل غیاث صابر ، مدرسہ الحادی نیو ایئر پورٹ کے ایڈ منسٹریٹر پرنسپل غلام مجاہد ، مدرسہ طباق مصطفی ٹائون کے ایڈ منسٹریٹر پرنسپل لیاقت علی ملک ، مدرسہ خالد بن ولید رائے ونڈ کے ایڈ منسٹریٹرپرنسپل وسیم سہیل بٹ ، مدرسہ ہٹن بیگم کورٹ کے ایڈ منسٹریٹر پرنسپل ملک محمد انور، مدرسہ المدینہ چائنہ سکیم کے ایڈ منسٹریٹر شاہداقبال ، مدرسہ حسن سبزہ زار کے ایڈمنسٹریٹر پرنسپل رئیس احمداور توقع ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ قینچی کی ایڈ منسٹریٹر پرنسپل روبینہ تسنیم کو لگا دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :