بیرونی ممالک میں رہنے والے کشمیری تارکین وطن کشمیر کے سفیر ہیں ،چوہدری پرویز اشرف

جمعہ 3 مئی 2019 18:47

برنالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر وسابق سینئر وزیر چوہدری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بیرونی ممالک میں رہنے والے کشمیری تارکین وطن کشمیر کے سفیر ہیں جنہوں نے تحریک آزادی کشمیر کو بہترین انداز میں اقوام عالم کے سامنے پیش کیا ۔پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی اورہم آج بھی ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے افکار کو لے کر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کر رہے ہیں ۔

مسئلہ کشمیر ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ان خیالات کااظہار لندن، فرانس ، دبئی سے آنے والے مہمانوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لندن سے راجہ شہزاد، راجہ اشفاق، دبئی سے چودھری نعیم، چودھری ظفراقبال، فرانس سے مرزا آصف جرال، ارشد جرال، دبئی سے چودھری شوکت ، سعودیہ سے ملک انعام الحق، شکر محمد، راجہ شفیق، راجہ ارشد ، قاسم جرال،ملک نعیم، شہزاد اقبال، ملک بابو خان، چودھری ولید اشرف سمیت درجنوں افراد نے عشائیہ میں شرکت کی، اس موقع پر چودھری پرویز اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرد حر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے ہم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز سے اپنا کیس دنیا کے سامنے پیش کیا مسئلہ کشمیر پر پیپلزپارٹی ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور ہم آج بھی کشمیر لیں گے اور پورے کا پورا لیں گے کے سلوگن کو لیکر مسئلہ کشمیر کو اقوام عالم میں اجاگر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے نہتے عوام پر قابض بھارتی افواج آئے روز بلا اشتعال فائرنگ کر رہی حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیر دونوں جماعتوں نے متاثرین کنٹرول لائن کے لئے کسی قسم کی کوئی سہولیات مہیا نہیں کی ہیں متاثرین نہایت کسمپرسی کی حالت میں رہ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن کے متاثرین کو پختہ بنکرز کی فوری تعمیر کی جاہیں خصوصی امدادی پیکج کے ساتھ ساتھ موبائل طبی ہیلتھ یونٹس قاہم کہے جاہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابات جیتنے کے لیئے پورے خطے کے امن کو داو پر لگا دیا ہے پاکستان کی بہادر افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کی سالمیت اور بقا کے لیے حکومت کا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ بانی جماعت ذوالفقار علی بھٹو شہید نے واضح کہا تھا کہ ہم کشمیر کی آزادی کے لئے ھزاروں سال جنگ لڑیں گیاور پیپلزپارٹی اسی نعرے کو لیکر آگے بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو بھول ہے کہ وہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیر کے مسئلے کو دبا سکے گا کشمیری عوام آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔