عالمی یوم صحافت کے موقع پر میر واعظ کی طرف سے کشمیری صحافیوںکی خدمات کا خیرمقدم

میڈیا پرقدغن کا مقصد سچائی کو سامنے آنے سے روکنا ہے ،تمام پابندیوں کے باوجود صحافیوں نے سچ کو سامنے لانے کیلئے اہم کردار داا کیا ہے ، بیان

جمعہ 3 مئی 2019 18:48

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2019ء) مقبوضہ کشمیر میںحریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کشمیری عوام کو درپیش مشکلات کو اجاگر کرنے کیلئے مقبوضہ علاقے کے صحافیوں کی خدمات کی تعریف کی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر جاری ایک بیان میں کہاکہ میڈیا پرقدغن کا مقصد سچائی کو سامنے آنے سے روکنا ہے تاہم انہوںنے کہاکہ تمام تر پابندیوں اور قدغنوں کے باوجود صحافیوں نے سچ کو سامنے لانے کیلئے اہم کردار داا کیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ قلم تلوار سے زیادہ طاقتور ہے ۔ انہوںنے عالمی یوم صحافت کے موقع پر دنیا بھر خاص طورپر جموںوکشمیر کے صحافیوں کے کردار کا خیرمقدم کیا جنہوںنے پابندیوں اور مشکلات کے باوجود سچ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔