دفتر خارجہ کا بھارتی وزیرخزانہ کے بیان پرگہری تشویش کا اظہار

بھارت نے ایف اےٹی ایف کی سیکرٹ سماعتوں کو میڈیا کو لیک کیا،بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کیلئے اندازوں پرمبنی مواد پھیلانے کی کوشش کی،پاکستان ایف اےٹی ایف ایکشن پلان پرعملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 3 مئی 2019 18:59

دفتر خارجہ کا بھارتی وزیرخزانہ کے بیان پرگہری تشویش کا اظہار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی 2019ء) دفتر خارجہ پاکستان نے بھارتی وزیرخزانہ کے بیان پرگہری تشویش کا اظہارکیا ہے، بھارت نے ایف اےٹی ایف کی سیکرٹ سماعتوں کو میڈیا کو لیک کیا،بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کیلئے اندازوں پرمبنی مواد پھیلانے کی کوشش کی،پاکستان ایف اےٹی ایف ایکشن پلان پرعملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے ایف اےٹی ایف پربھارتی وزیرخزانہ کے پاکستان مخالف بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت پاکستان بھارتی وزیرخزانہ کے بیان پر اظہارتشویش کرتی ہے۔

بھارتی وزیرخزانہ نے پاکستان کو نچلی سطح پردھکیلنے کی بھارتی خواہش کا بیان دیا،۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بیان ایف اےٹی ایف فورم کوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی تصدیق کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے ایف اےٹی ایف کی سیکرٹ سماعتوں کوبھی بھارتی میڈیا کو لیک کیا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کیلئے اندازوں پرمبنی مواد پھیلانے کی کوشش کی۔

بھارت کے سیاسی مقاصد کوپاکستان نے وزیرخزانہ کے ذریعے ایف اےٹی ایف فورم تک پہنچایا۔ ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ایف اےٹی ایف ایکشن پلان پرعملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔ تاہم ایف اےٹی ایف اس بات کویقینی بنائے کہ تمام معاملات میرٹ پردیکھیں جائیں۔ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، جیسا ایکشن لیا جانا چاہیئے تھا اس پر گزشتہ حکومت نے توجہ نہ دی۔

انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے فیصلہ کیا اور آگے بڑھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس میں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ کا واقعہ افسوسناک تھا، پاکستان نے مذمت بھی کی۔ ہندوستان نے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی، ہندوستان نے بغیر سوچے سمجھے پاکستان کو نیچا دکھانے کی مہم شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان کو کچھ اقدام اٹھانے پڑے، ہم نے تب بھی تعاون کی بات کی تھی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے واقعے کو مسعود اظہر اور کشمیر تحریک سے جوڑنا شروع کیا، پاکستان نے اپنا موقف پیش کیا اور اللہ نے کامیابی دی ،بھارت کو اپنے پروپیگنڈے سے پیچھے ہٹنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل میں بھی ہندوستان کو پیچھے ہٹنا پڑا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی سرکاری واقعہ کو استعمال کر کے ضرورتیں پوری کرنا چاہتی تھی، بی جے پی سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی تھی، میڈیا اور عوام نے انہیں مسترد کیا۔ انہوںنے کہاکہ سری لنکا دہشت گردی کے پیچھے کون ہے ابھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔