سرکاری عازمین حج کی ’’اعتماد ‘‘ کا بائیومیٹرک تصدیق کا عمل مکمل

ادارے نے تصدیقی عمل کی مفت سہولت فراہم کرنے کیساتھ تمام ممکن سہولیات بھی فراہم کیں‘کنٹری ڈائیریکٹر سردار طارق الہی

جمعہ 3 مئی 2019 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2019ء) رواں سال سرکاری عازمین حج کی ’’اعتماد ‘‘ نے بائیومیٹرک تصدیق کا عمل مکمل کرلیا۔ اعتماد کے کنٹری ڈائیریکٹر سردار طارق الہی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے رواں سال سرکاری طور پر حج کرنے والے تمام افراد کیلئے بائیومیٹرک تصد یق کا عمل مکمل ہوچکا ہے ۔ اعتماد پرائیویٹ لمیٹیڈ نے حاجیوں کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کے عمل کی مفت سہولت فراہم کرنے کے ساتھ تمام عازمین حج کو ملک کے تمام سنٹرز میں ممکن سہولیات فراہم کیں۔

طارق الہی نے سعودی حکومت کی جانب سے حج کو ٹہ میں اضافہ کرنے پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے بتایا کہ ملک میں تما م بڑے شہروں میں اعتماد کے دفاتر موجود ہیں جو عمرہ اور حجاج کرام کی سہولت کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

طارق الہی نے کہا کہ سعودی حکومت کے سرکاری اعدادوشما ر کے مطابق عمرہ ادا کرنے والوں میں پاکستانیوںکی تعداد سب سے زیادہ تھی ، اس سال سعودی حکومت نے حج کوٹہ میں تقریبا پندرہ ہزار سے زائد افراد کی تعداد کا اضافہ کردیا گیا ہے لہذا پاکستان سے اس سال تقریبا دولاکھ افراد حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

اس سوال کے جواب میں اعتماد کے کنٹری ڈائریکٹر نے سعودی حکومت کی جانب سے ’’ای ویزا‘‘ جاری کرنے کو احسن قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ای ویزا سے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے آسانیاں پیدا ہونگی تاہم انہوںنے بتا یا کہ سعودی حکومت نے ای ویز اکے بعد بائیومیٹرک کی تصدیق کرنا ضروری ہوگی ، انہوںنے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بائیومیٹرک تصدیق کا عمل پاکستان سے مکمل ہونے کے بعد عازمین حج اور عمرہ زائرین کو سعودی ائیرپورٹ یا دیگر مقامات پر تصدیق کے عمل سے نہیں گزرنا پڑتا، لہذا بائیومیٹرک کی تصدیق کرنا ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود