برطانیہ کا جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کا خیر مقدم

دہشت گردی اور انتہا پسندی کو روکنے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں،برطانوی دفتر خارجہ

جمعہ 3 مئی 2019 22:04

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2019ء) برطانیہ نے اقوام متحدہ کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

دہشت گردی اور انتہا پسندی کو روکنے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان برطانوی دفتر خارجہ نے مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ایسے گروہوں کے خلاف کارروائی کی حمایت جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ کا یہ قدم جنوبی ایشیاکے خطے میں امن واستحکام کے لئے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

ترجمان برطانوی دفتر خارجہ کا پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو روکنے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں اور برطانیہ امن کے لیے اٹھائے گئے ہر اقدام کی حمایت جاری رکھے گا۔