ساہیوال میں مطلقہ کی دوبارہ شادی پر سابق بہنوئی نے فائرنگ کر کے سالے کو زخمی کر دیا

جمعہ 3 مئی 2019 22:37

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2019ء) قصبہ ساہیوال میں مطلقہ کی دوبارہ شادی پر سابق بہنوئی نے فائرنگ کر کے سالے کو زخمی کر دیا اور دوسرے سالے کی دس سالہ بیٹی کو اغواء کر کے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق احمد خان کی شادی ساہیوال کے گاوں عباس پور وجھ کالونی کے شہباز اور ارشد کی بہن سے ہوئی تھی جس میں نا چاقی پر احمد خان نے بیوی کو کچھ عرصہ قبل طلاق دے دی جس کی دونوں بھائیوں نے چار روز قبل آگے شادی کر دی جس پر احمد خان کا سالوں سے تنازعہ ہوا تو سات مسلح افراد کے ہمراہ احمد خان نے سابقہ سالوں شہباز اور ارشد کے گھروں پر دھاوا بول دیا اور زبردستی شہباز کی دس سالہ بیٹی کرن کو اٹھا لیا جس کے چچا ارشد نے مزاحمت کی تو حملہ آوروں نیاندھا دھند فائرنگ کر کے ارشد کو شدید زخمی کر دیا اور مغوعہ دوشیزہ کرن کو لے کر فرار ہو گے۔

پولیس تھانہ ساہیوال نے شہباز کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔