مردان میں ڈی سی یوتھ کیئریر کونسلنگ اورایمپلائمنٹ فیسیلیٹشن سنٹر کا آغاز ہوگیا

جمعہ 3 مئی 2019 23:35

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2019ء) مردان میں ڈی سی یوتھ کیئریر کونسلنگ اورایمپلائمنٹ فیسیلیٹشن سنٹر کا آغاز ہوگیا جس کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد وزیر نے کیا اس حوالے سے عبدالولی خان یونیورسٹی میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر اسداللہ کے علاوہ یونیورسٹی حکام اور طلباء کی بڑی تعدا دشریک ہوئی ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہاکہ سنٹر کے قیام کا مقصدحکومت ،صنعت وتجارت اوراعلیٰ جامعات مل کے باہمی اشتراک سے نوجوانوں کو روزگار دلانے کے لئے کوشیشیں کرناہے اور پہلے مرحلے میں صنعت وتجارت کے شعبے میں ایک ہزار نوکریاں دی جائیں گی انہوںنے کہاکہ ڈی سی آفس میں مذکورہ سنٹر منگل کے روز سے رجسٹریشن فارمز تقسیم کریں گے اور فارمز پہلے آیئے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :