مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے مرکزی عہدیداران کا اعلان کر دیا

ہفتہ 4 مئی 2019 01:25

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے مرکزی عہدیداران کا اعلان کر ..
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے جمعہ کو پارٹی کے مرکزی عہدیداران سمیت مریم نواز کے نائب صدر مسلم لیگ (ن) ہونے کا اعلان کر دیا۔ پارٹی کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان پارٹی کے قائد نواز شریف اور دیگر پارٹی رہنمائوں کی مشاورت سے کیا گیا۔ قیادت کی طرف سے کئے گئے اعلان کے مطابق احسن اقبال مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اور شاہد خاقان عباسی سینئر نائب صدر ہوں گے جبکہ نائب صدور میں عابد شیر علی، ایاز صادق، چوہدری برجیس طاہر، ڈاکٹر درشن لال پنچھی، حمزہ شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، خرم دستگیر، مریم نواز شریف، میاں جاوید لطیف، محمد زبیر، مشاہد اللہ خان، نیلسن عظیم، پرویز رشید، راحیلہ درانی، رانا تنویر حسین اور سردار مہتاب خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دیگر عہدیداران میں سیکرٹری انفارمیشن مریم اورنگزیب، سیکرٹری فنانس پرویز ملک، سیکرٹری پالیسی اینڈ ریسرچ طارق فاطمی، سیکرٹری پارلیمانی امور شیزا فاطمہ خواجہ، سیکرٹری ممبر شپ اینڈ ٹریننگ عائشہ رضا فاروق اور سیکرٹری ایچ آر اور سول سوسائٹی رومینہ خورشید عالم شامل ہیں۔ بین الاقوامی امور کے صدر اسحاق ڈار جبکہ جنرل سیکرٹری بین الاقوامی امور نور الحسن تنویر ہوں گے۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرلز بلیغ الرحمان اور عطاء اللہ تارڑ ہوں گے۔ بلال اظہر کیانی، بلال ظفر جھگڑا اور سروتھ تھیپو اسسٹنٹ سیکرٹری ہوں گے جبکہ عباس آفریدی اور طلال چوہدری جوائنٹ سیکرٹریز ہوں گے۔ پارٹی کی اکنامک مشاورتی کونسل میں شہباز شریف، اسحاق ڈار، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ محمد آصف، قیصر احمد شیخ، محمد زبیر، مفتاح اسماعیل، عائشہ غوث پاشا، مشاہد حسین، مصدق ملک، علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی شامل ہیں۔