یمن کے مشرقی صوبے حضر موت میں القاعدہ کی پرتشدد کارروائی،چھ شہری ہلاک

القطن نامی شہر میں ایک بم حملہ کیا گیا، جس کے ذمہ دار القاعدہ سے وابستہ جنگجو ہیں،یمنی حکام

ہفتہ 4 مئی 2019 11:50

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2019ء) یمن کے مشرقی صوبے حضر موت میں ایک پرتشدد کارروائی کے نتیجے میں چھ شہری مارے گئے ۔ اس کارروائی میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ،واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے جنگجو ماضی میں بھی اس علاقے میں اس طرح کے حملے کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ القطن نامی شہر میں ایک بم حملہ کیا گیا، جس کے ذمہ دار القاعدہ سے وابستہ جنگجو ہیں۔ اس کارروائی میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے جنگجو ماضی میں بھی اس علاقے میں اس طرح کے حملے کر چکے ہیں۔