استغاثہ ملزمان کیخلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی،فیصل رضا عابدی سمیت ملزمان کی بریت کاتفصیلی فیصلہ جاری

ہفتہ 4 مئی 2019 13:56

استغاثہ ملزمان کیخلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی،فیصل رضا عابدی سمیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2019ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اعلیٰ عدلیہ اور سابق چیف جسٹس کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کیس میں ملزمان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ استغاثہ ملزمان کیخلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی،عدالت عدم شواہد پر تینوں ملزمان کو بری کرتی ہے۔فیصلہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے تحریر کیا۔

فیصلے میں فیصل رضا عابدی ، احسن سلیم اور ہنس مسرور کو بری کر دیا گیا ۔ فیصلے میں کہاگیاکہ استغاثہ ملزمان کیخلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی۔فیصلے میں کہاگیاکہ عدالت عدم شواہد پر تینوں ملزمان کو بری کرتی ہے۔فیصلے میں کہاگیاکہ استغاثہ فیصل رضا عابدی کیخلاف چیف جسٹس پاکستان کو دھمکی آمیز شواہد اکٹھے کرنے میں ناکام رہی۔

(جاری ہے)

فیصلے میں کہاگیاکہ احسن سلیم کو نیاپاکستان ویب ٹی وی کا ایڈیٹر ثابت کرنے کیلئے کوئی دستاویزی یا زبانی شواہد اکٹھے نہیں کیے گئے ہیں۔

فیصلہ میں کہاگیاکہ استغاثہ ہنس مسرور کی ویب ٹی وی نیا پاکستان سے ملکیت ثابت کرنے میں ناکام رہی۔تفصیلی فیصلہ میں کہاگیاکہ عدالت مفرور ملزمہ پروگرام اینکر شانزے شیخ کو اشتہاری قرار دیتی ہے۔فیصلہ میں کہاگیاکہ شانزے شیخ کے سرخ سیاہی کیساتھ وارنٹ گرفتاری جاری کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے،ملزمان کو دونوں کیسوں میں بری کیا گیا۔