پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی 4 کا اجلاس پرسوں طلب ،وزیر قانون صدارت کرینگے

ہفتہ 4 مئی 2019 15:05

پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی 4 کا اجلاس پرسوں طلب ،وزیر قانون صدارت کرینگے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2019ء) پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی 4 کا اجلاس کل بروز پیر کو طلب کرلیا گیا۔خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی کا اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے جرمانوں پر اظہار برہمی کیا تھا،خصوصی کمیٹی اجلاس کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے معاملات زیر بحث آئیں گے، اجلاس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی کمیٹی کو اپنے قواعد و ضوابط کی ایک ایک شق سے آگاہ کریں گے۔ عبدالعلیم خان اور خواجہ سلمان رفیق پروڈکشن آڈر پر اجلاس میں شریک ہوں گے۔