Live Updates

آزاد کشمیر پنشنرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ ) کا ہنگامی اجلاس

ہفتہ 4 مئی 2019 16:02

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2019ء) آزاد کشمیر پنشنرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ ) کا نہایت ہی اہم ہنگامی اجلاس زیر صدارت راجا اختر حسین خان صدر پنشنرز ایسوسی ایشن منعقدہوا۔ اس اجلاس سے راجا اخترحسین خان، راجا محمد ممتاز خان، سید نذیر حسین شاہ ، پروفیسر ریٹائرڈ مرزا سیف اللہ جرال، خواجہ کبیر الدین، محمدبشیر خان ترین، لطیف عباسی، عبدالحمید طاہر، محمد شفیع عباسی ، فاروق ڈار ، محمد نواز اعوان، ملک محمد ارشد، قاضی محمد صدیق نے خطاب کیا ۔

اجلاس میں متعدد قرار دادیں منظور کی گئیں ۔ اجلاس نے پنشنرز کو دیئے جانے میڈیکل الائونس کا انجماد ختم کرتے ہوئے اس میں 150 فیصد اضافہ جات دینے کا پر زور مطالبہ کیا ۔ اجلاس نے عمران خان وزیراعظم پاکستان ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ مشیر خزانہ حکومت پاکستان سے نہایت ہی دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے پنشنرز کو معقول مراعات دی جائیں کم از کم پنشن کو کفالت پر مبنی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

پنشنرز کو ہیلتھ کارڈ دیئے جائیں۔ اجلاس نے راجہ محمد فاروق حیدر خان وزیراعظم حکومت آزاد کشمیر ، مطہر نیاز رانا چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے پرزور اپیل کی ہے کہ گروپ انشورنس کی واپسی ریٹائرمنٹ کو ادائیگی کرنے کا سپریم کورٹ پاکستان نے تاریخی فیصلہ کر دیا ہے۔ صوبائی حکومتوں نے ادائیگی کے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ادائیگی کرنا شروع کر دی ہے۔

آزاد کشمیر حکومت فوری طور پر پنشنرز کو یکمشت گروپ انشورنس کی ادائیگی کرنے، آزاد کشمیر کے پنشنرز کے لئے سہولت سنٹر قائم کیا جائے۔ بہبود فنڈ پنشنرز کو واپس کیا جائے۔ اجلاس نے سید نذیر حسین شاہ کے ہم زلف ، نیلم کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے اور پنشنرز کے دیگر رشتہ داروں کی وفات پر قرار داد تعزیت منظور کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات