بھارتی جیل میں تشدد سے ہلاک شہری کی میت پاکستان کے حوالے

ہفتہ 4 مئی 2019 16:23

بھارتی جیل میں تشدد سے ہلاک شہری کی میت پاکستان کے حوالے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2019ء) بھارتی جیل میں تشدد سے ہلاک ہونے والے پاکستانی شہری کی میت پاکستان کے حوالے کر دی گئی ۔ بی ایس ایف نے رات گئے ڈیڈباڈی واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کی ۔

(جاری ہے)

فیصل ایدھی کی ہدایت محمد سہیل کی میت کو ایدھی فانڈیشن کے تعاون سے کراچی بھجوا دیا گیا ہے ۔ کراچی مچھر کالونی کا رہائشی ماہی گیر محمد سہیل 2016ء میں غلطی سے سمندری حدود پار کر گیا تھا جس کو بھارت نے گرفتار کر لیا تھا ۔ محمد سہیل دوران حراست جیل میں زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔