موسیٰ خیل، میموریل کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا فائنلمجاہد زلمی نے جیت لیا

ہفتہ 4 مئی 2019 17:57

موسیٰ خیل، میموریل کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا فائنلمجاہد زلمی نے جیت لیا
موسیٰ خیل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2019ء) سابق ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان وسابق سینیٹر مرحوم سردار محمد اعظم خان موسیٰ خیل کے نام سے منسوب میموریل کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ایف سی گراؤنڈ پر کھیلا گیا، جس کے مہمان خصوصی ارجمند سردار محمد حنیف موسیٰ خیل تھے۔جن کی گراؤنڈ آمد پر ٹورنامنٹ کمیٹی ممبران اور تماشائیوں نے پرتپاک استقبال کیا۔

فائنل ٹاکرا مجاہد زلمی اور مجاہد اے کے درمیان ہوا، جو کہ مجاہد زلمی نیجیت کر اپنے نام کرلیا۔ اس دوران پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما ملک مراد خان خدوزئی عبدالخالق وطندوست انجنئیر ملک احمد فراز ایسوٹ حاجی نور الدین بابو نذرگل ملک غلام محمد عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر خان میر لالا کنگری سے سردار قیمت خان لہرزئی اور دیگر بھی مہمان خصوصی کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کمیٹی کے جانب سے مہمان خصوصی اور دیگر معتبرین علاقہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمال الدین موسیٰ خیل کو روایتی پگڑی پہنائی گئی۔ بعد ازاں مہمان خصوصی سردار محمد حنیف موسیٰ خیل، سردار قیمت خان لہرزئی، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عبدالرزاق، تحصیلدار عبدالسلام حیدری، سردار اختر بزدار، ڈاکٹر باقر حسین، خان میر لالا، ملک غلام محمد، انجنئیر ملک احمد فراز ایسوٹ، عبدالخالق وطندوست اور میڈیا نمائندگان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

مہمان خصوصی سردار محمد حنیف موسیٰ خیل نے شائقین اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک پرامن قوم ہیں ہمیں ہر میدان پر ونر ٹیم کی طرح متحد ہو کر میدان جیتنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے جوانوں کو اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں کھیل کے میدان کو آباد کرنے پر زور دیا آخر میں ٹورنامنٹ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ نیک علم حسن خیل کمیٹی چیئرمین غلام یسین اور ان کے پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔