قتل کی نیت سے کار سے ایک شخص کو ٹکر مارنے والے کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 4 مئی 2019 18:59

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2019ء) محلہ چاہ لوہاراں تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں قتل کی نیت سے کار سے ایک شخص کو ٹکر مارنے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ظفر علی ولد بہادر خان ساکن ڈھوک مومن نے درخواست دی کہ وہ اپنے موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ ایک کار نمبریGAF 218 جسے نامعلوم ڈرائیور انتہائی تیزرفتاری سے چلاتے ہوئے آیا اور اسے مارنے کی نیت سے ٹکر ماری جس سے وہ گر گیا، ڈرائیور نے موٹرسائیکل پر کار چڑھادی اور گاڑی سے باہر نکل کر کہا کہ محمد اشرف نے تمہیں مارنے کے پیسے دیے ہیں ہوشیار رہومیں تمہیں جان سے ماردوں گا۔

وجہ عناد اس کے بیٹے کا محمد اشرف کی بیٹی کو طلاق دینا تھی۔ سب انسپکٹر محمد نواز نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔