Live Updates

شہبازشریف کو لیڈرآف دی اپوزیشن صحت اجازت دیتی ہے تو پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کیوں نہیں وزیر خارجہ

سال کی جنگ میں قبائلیوں کومشکلات کا سامنا رہا، کچھ لوگوں نے ’’را‘‘ این ڈی اے سے پیسے لیے، اداروں کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں ،8مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے ارکان کا اجلاس ہوگا جس میں عثمان بزدار کو نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دیں گے،ڈالر کی قدر کم ہونے سے مہنگائی بھی کم ہوجائے گی،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 4 مئی 2019 19:14

شہبازشریف کو لیڈرآف دی اپوزیشن صحت اجازت دیتی ہے تو پبلک اکاؤنٹ کمیٹی ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ (ن )لیگ کی قیادت بتائے راتوں رات تبدیلی کیوں لائی گئی اگرشہبازشریف کو لیڈرآف دی اپوزیشن صحت اجازت دیتی ہے تو پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کیوں نہیں70 سال کی جنگ میں قبائلیوں کومشکلات کا سامنا رہا، کچھ لوگوں نے ’’را‘‘ این ڈی اے سے پیسے لیے، اداروں کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں ،8مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے ارکان کا اجلاس ہوگا جس میں عثمان بزدار کو نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دیں گے،ڈالر کی قدر کم ہونے سے مہنگائی بھی کم ہوجائے گی۔

ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے لوگوں نے کہا گینگ آف فور تمام فیصلے کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ بھی کہہ رہے ہیں رانا تنویر حسین کی نامزدگی پر مشاورت نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قبائلی محب وطن اور ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوںنے کہاکہ 70 سال کی جنگ میں قبائلیوں کومشکلات کا سامنا رہا، کچھ شخصیات کیخلاف اداروں کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

کچھ لوگوں نے ’’را‘‘ این ڈی اے سے پیسے لیے۔انہوںنے کہاکہ افغانستان میں استحکام سے پاکستان کو بھی فائدہ ہو گاوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین ہمارا دوست ہے، ہمارے دشمن افواہیں پھیلاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مولانا مسعود اظہرکے لیے بھارت نے جوجال بنا اس میں آج خود پھنس گیا ہے، بھارت اور ایجنسیوں کے پروپیگنڈے پرتوجہ نہ دی جائے۔

پلوامہ واقعے پربھارت نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے۔اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے تحفظات پر سوال کے جواب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پرویز الٰہی کا واضح بیان آ چکا ہے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ اگر اعتراض ہوتا تو بلدیاتی قانون پر ووٹ کیوں دیتے۔کاشت کاری سے متعلق سوال پر وزیرخارجہ نے یقین دلایا کہ گندم کی خریداری کا آغاز ہوگیا کاشتکاروں کو بار دانہ ضرور ملے گا۔

انہوںنے کہاکہ کاشت کار اپنے مسائل اور شکایات سے متعلق محکمہ خوراک سے رابطہ کریں تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ ہر کاشت کار کو باردانہ ملے۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ 8مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے ارکان کا اجلاس ہوگا جس میں عثمان بزدار کو نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو 5 سال حکومت کے لیے عوامی مینڈیٹ ملا ہے اس لیے تحریک انصاف کو حکومت کرنے دی جائے، فیصلہ عوام کرے گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ معاشی موجودہ مشکل حالات کے ذمہ دار ماضی کے حکمران ہیں۔مہنگائی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر کم ہونے سے مہنگائی بھی کم ہوجائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات