پرویزالٰہی 10 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

ہفتہ 4 مئی 2019 19:57

پرویزالٰہی 10 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2019ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی 10 روزہ دورے پرلندن پہنچ گئے۔ صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے ملنا تو درکنار، دور دور تک اس کا امکان نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے جو اس ملک کے ساتھ کیا ہے وہ سارا ملک بھگت رہا ہے۔پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار اچھا کام کر رہے ہیں،انہیں سب کی حمایت حاصل ہے،عثمان بزدار مضبوط وزیراعلیٰ ہیں،سب افواہیں دھری رہ جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی بل پاس ہونے کا مطلب ہے ہمیں کوئی اختلاف نہیں، بل میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہی