شاہد آفریدی کئی عرصے تک لڑکے کو لڑکی سمجھ کر فون پر بات کرتے رہے

سابق آل رائونڈر نے اپنی کتاب میں جوانی کا دلچسپ قصہ بیان کر دیا

ہفتہ 4 مئی 2019 20:19

شاہد آفریدی کئی عرصے تک لڑکے کو لڑکی سمجھ کر فون پر بات کرتے رہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2019ء) مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں کئی راز فاش کیے ہیں۔انہوں نے اپنی کتاب میں جہاں مختلف لوگوں پر تنقید کی وہیں اپنی زندگی سی متعلق دلچسپ قصے بھی بیان کیے ہیں۔اسی طرح انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے شروع سے ہی پارٹی کرنے کا شوق تھا۔دورہ آسٹریلیا میں نائٹ کلب گیا تو ساری رات لڑکی سے باتیں کی۔

آفریدی نے اپنے دل ٹوٹنے کا واقعہ شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 90کی دہائی میں ایک لڑکی سے فون پر بات کرتا تھا،اس دور میں موبائل نئے تھے اور بہت مہنگے بھی تھے۔اس لڑکی کی آواز سننے کے لیے پیسے بھی بہت اڑائے۔اور کئی مہینوں تک فون پر بات کرنے کے بعد ملنے کا پلان بنایا۔شاہد آفریدی نے اس واقعے کا ڈراپ سین لکھتے ہوئے کہا کہ جب اس لڑکی سے ملاقات ہوئی تو وہ لڑکا نکلا جو کہ لڑکی بن کر مجھ سے باتیں کرتا تھا۔

(جاری ہے)

اس وقت مجھے بہت شرمندگی ہوئی۔ پاکستان کے مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک اور انکشاف بھی کیا۔اپنی کتاب میں شاہد آفریدی بتاتے ہیں کہ ایک مرتبہ دورہ آسٹریلیا کے دوران انہوں نے ایک نائٹ کلب کا دورہ کیا تھا۔ نائٹ کلب کے دورے کے دوران ان کی ایک لڑکی سے ملاقات ہوئی تھی۔ بعد ازاں اس لڑکی سے ان کی کئی گھنٹوں تک بات چیت ہوتی رہی۔

پھر ایک دن وہ لڑکی اچانک میرے گھر پہنچ گئی۔لڑکی دلہن بن کر میرے گھر پہنچی اور میرا ہاتھ پکڑ کر بولی کے چلے مسجد اور مجھ سے نکاح کر لو۔ شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ انہوں نے اس لڑکی سے بہت مشکل سے جان چھڑوائی تھی۔یاد رہے کہ بوم بوم آفریدی نے کتاب میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے سابق کوچ وقاریونس کو اوسط درجے کا کپتان اورخوفناک کوچ قراردیتے ہوئے کہا کہوقار یونس جب سے پاکستان ٹیم کے کوچ بنے تو ان کی وسیم اکرم سے کشمکش رہی، وقار یونس نے ہرکام میں مداخلت کی، اسی لئے دونوں کے درمیان اختلافات رہے۔