غذر،جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہائی لینڈر نے جیت لیا

ہفتہ 4 مئی 2019 22:19

غذر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2019ء) جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہائی لینڈر نے جیت لیا فائنل کھیل ہائی لینڈر اور پونیال گرین کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ہائی لینڈر نے دو کے مقابلے میں چھ گول کرکے جشن بہاراں پولو کب 2019 اپنا نام کرلیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رسہ کشی کے بھی مقابلے ہوئے مہمان خصوصی مشیرخوراک گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کررہی ہیں اور بہت جلد گاہکوچ پولو گرونڈ کو ایک جدید پولو گرونڈ بنایا جائے گا اور وزیراعلی کے اعلان کے مطابق یاسین پولو گرونڈ کے لیے پچاس لاکھ روپے مختص کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :