قلات لیویز کی کارروائی ،ایک نامزد اشتہاری ملزم گرفتار

ہفتہ 4 مئی 2019 22:55

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2019ء) قلات لیویز کی کارروائی ،ایک نامزد اشتہاری ملزم گرفتار،تفصیلات کے مطابق لیویز لائن قلات میں تحصیلدار قلات میر شوکت حمید لہڑی نائب تحصیلدار حامد میر محمد شہی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قلات لیویز کومطلوب نامزد اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ لیویز تھانہ قلات کے مقدمہ فرد نمبر38 /2009 میں نامزد اشتہاری ملزم محمد انور ولد نبی داد قوم لانگو ساکن چھپر تحصیل قلات کو لیویز ٹیم نے گرفتار کرلیا ملزم کو حسب ضابطہ عدالتی اوقات کار میں روبرو عدالت مجاز پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔مزید تفتیش قلات لیویز کررہی ہی

متعلقہ عنوان :