نصیرآباد، گوٹھ حاجی سہراب خان کھوسہ میں گیم فیسٹیول کا انعقاد

ہفتہ 4 مئی 2019 23:21

نصیرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2019ء) صحبت پور کے علاقے گوٹھ حاجی سہراب خان کھوسہ میں گیم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی برگیڈیئر ذوالفقار باجوہ تھے۔ گیم فیسٹیول میں کرکٹ،کبڈی،ریس،ملی نغمے اور دیگر کھیل شامل تھے۔ سیکٹرکمانڈنٹ بریگیڈیئر ذوالفقار باجوہ کاپرتپاک استقبال کیاگیا۔ اس موقع پر چھوٹی بچیوں نے سیکٹرکمانڈنٹ بریگیڈیئر ذوالفقار باجوہ کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

تقریب میں پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما حاجی میر نثار احمد خان کھوسہ،پی پی کے صوبائی رہنما میراحمدنوازخان کھوسہ،مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما میرمشرف علی کھوسہ،حاجی میر سہراب خان کھوسہ سمیت علاقے کے عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سیکٹرکمانڈنٹ بریگیڈیئر ذوالفقار باجوہ کا تمام کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔

(جاری ہے)

خطاب کرتے ہوئے سیکٹرکمانڈنٹ بریگیڈیئر ذوالفقار باجوہ اوردیگر قائدین نے کہا کہ ایک گاؤں میں اتنا بڑا ایونٹ کروانے پر میردوران خان کھوسہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ،گیم فیسٹیول کے انعقاد سے نوجوان طبقہ میں کھیل کے شوق کو اجاگر کرنا ہے ایسے ایونٹس ہرجگہ ہونے چاہیے جس سے نوجوانوں میں مختلف کھیلوں کا شوق پیدا ہوگا اور وہ برائی سے دور بھاگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے لئے ایک اثاثہ ہیں نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :