Live Updates

قبائلوں اور پاک فوج کی قربانیوں سے محفوظ ہوا، پاکستان سیکیورٹی لحاظ سے مضبوط ملک ہے،شوکت یوسفزئی

اگر کوئی دوسرا وزیراعظم ہوتا تو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی لیا ہوتا اور کھایا بھی ہوتا،تیس چالیس سال پہلے حکمران نے پاکستان کا بیڑا غرق کر دیا ہے ،پاکستان کو لوٹنے والو سے پائی پائی کا حساب لیا جائیگا،صوبائی وزیر اطلاعات کاصحافیوں کی حلف برداری تقریب سے خطاب

اتوار 5 مئی 2019 14:00

جنوبی زیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ قبائلوں اور پاک فوج کی قربانیوں سے محفوظ ہوا، پاکستان سیکیورٹی لحاظ سے مضبوط ملک ہے، اگر کوئی دوسرا وزیراعظم ہوتا تو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی لیا ہوتا اور کھایا بھی ہوتا،تیس چالیس سال پہلے حکمران نے پاکستان کا بیڑا غرق کر دیا ہے ،پاکستان کو لوٹنے والو سے پائی پائی کا حساب لیا جائیگا۔

محسود پریس کلب کے صحافیوں کی حلف برداری صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کی۔سینئر صحافی سیلاب محسود نے محسود پریس کلب اور علاقے کے مسائل پیش کیااور کہاکہ ضم کے بعد اے ڈی ایف فنڈ بند ہوا ہے اس کو بحال کیا جائے، اے ڈی ایف فنڈ سے مسکین، یتیم اور مشران کو سہولیات دیتے تھے۔

(جاری ہے)

سیلاب محسود نے کہاکہ مردم شماری کو دوبارہ کریں کیونکہ وزیرستان کے لوگ دوسرے شہروں میں آباد تھے ۔

صدر محسود پریس کلب نصیر اعظم نے سیپاسنامہ پیش کیا۔انہوںنے کہاکہ ضرب عضب سے علاقہ سمیت محسود صحافیوں کو بھی نقصانات ہوئے ، محسود پریس کلب کو ضلع کا درجہ دیا جائے،دوسرے پریس کلب کی طرح محسود صحافیوں کیلئے کالونی بنائی جائے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاکہ قبائل حب الوطن لوگ ہیں، عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے قبائل کیلئے اواز اٹھائی۔

شوکت یوسفزئی نے کہاکہ عمران خان قبائل کا غمخوار ہے، اس لئے اس نے قبائل پر کتاب بھی لکھی۔انہوںنے کہاکہ آئندہ بجٹ میں قبائل کیلئے بہت کچھ کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ ادوار میں قرضہ بہت بڑھ گیا ہے، ملک کے ساتھ جو کچھ نواز او زرداری نے کیا ہے اس کا تخمینہ ادا کررہے ہیں،انہی مشکلات کے باوجود ہم حل کرنے پر لگے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ یہ اللہ کا احسان ہے کہ عمران خان پاکستان کا وزیراعظم ہے۔

انہوںنے کہاکہ دنیا میں پاکستان کی عزت کم ہو گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ قبائلوں اور پاک فوج کی قربانیوں سے محفوظ ہوا، دنیا کو پتہ چل گیا کہ پاکستان سیکیورٹی لحاظ سے مضبوط ملک ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر دوسرا وزیراعظم ہوتا تو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی لیا ہوتا اور کھایا بھی ہوتا۔انہوںنے کہاکہ تیس چالیس سال پہلے حکمران نے پاکستان کا بیڑا غرق کر دیا ہے ،پاکستان کو لوٹنے والو سے پائی پائی کا حساب لیا جائیگا ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان صحیح سمت پر آگیا، وہ وقت آگیا کہ پاکستان ترقی کریگا۔شوکت یوسفزئی نے کہاکہ انشاء اللہ وزیرستان کے صحافیوں کیلئے میڈیا کالونی بنے گی ۔انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہے کہ صحافیوں کے مشکلات حل کریں۔شوکت یوسفزئی نے کہاکہ صحافیوں کی مشکلات کو آگے پہنچاؤ نگا، اور مشکلات کا ازالہ کریں گے۔شوکت یوسفزئی نے کہاکہ دوسرے پریس کلب کی طرح سالانہ گرانٹ بھی دونگا۔شوکت یوسفزئی نے کہاکہ ایماندار لوگوں کو اسمبلی میں بھیجا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات