نواز شریف کی حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار پر حاضری ،فاتحہ خوانی

پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ،سابق وزیر اعظم آنکھیں بند کرکے کافی دیر تک دعا کرتے رہے

اتوار 5 مئی 2019 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار پر حاضری دیکر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

نوازشریف آنکھیں بند کرکے کافی دیر مزار کے قریب کھڑے ہو کر دعا کرتے رہے ۔ انکی داتا دربار آمد کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔نوازشریف داتا دربار حاضری کے بعد واپس رائے ونڈ جاتی امرا ء چلے گئے ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6ہفتے کے لئے ضمانت منظور کی تھی اور انکی ضمانت 7مئی کو ختم ہو رہی ہے۔