ہرنیا کی بیماری کے علاج کے لیے سرجری بہترین علاج ہے،ڈاکٹرکامران علی

ہرنیا ایک عام بیماری ہے یہ زیادہ ترپیٹ کے مختلف حصوں پرظاہرہوتا ہے،اسسٹنٹ پروفیسرآف سرجری

اتوار 5 مئی 2019 14:30

خالق نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2019ء) دنیا میں پھیلنے والی بیماریوں میں سے ایک بیماری ہرنیا بھی ہے۔یہ ایک عام بیماری ہے۔یہ زیادہ تر پیٹ کے مختلف حصوں پر ظاہر ہوتا ہے۔ اس میں پیٹ کے کمزور حصے سے انتڑیاں یا دیگر اعضاء مثلاً پیٹ کی اندرونی چربی وغیرہ پیٹ کے باہر خارج ہو کر جلد کے نیچے ایک تھیلی کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے اور لیٹنے یا آرام کرنے سے خود بخود ختم ہو جاتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ پروفیسرآف سرجری ڈاکٹرکامران علی نے ایک ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈاکٹرمحمدعدنان ،سیدصدا حسین کاظمی بھی موجودتھے،ڈاکٹرکامران علی نے مزیدکہا کہ زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد یہ تھیلی سوج کی شکل میں مستقل موجود رہتی ہے اور تکلیف دہ صورت اختیار کر لیتی ہے۔

(جاری ہے)

بیمار ی کے دوران درد اور سوجن دور کرنے والی مختلف دوائیں استعمال کی جاتی ہیں۔

ہرنیا پیدائشی طور پر بھی ہو سکتا ہے۔ پیٹ کے کسی بھی آپریشن میں پیپ پڑنے یا اندرونی ٹانکے ٹوٹنے سے پٹھوں میں کمزوری کی وجہ سے بھی ہرنیا ہو سکتا ہے۔ چھوٹے بچوں میں ناف اور پیٹ کے نیچے ہرنیا ہو سکتا ہے۔ ہرنیا کی بیماری کے شکار افراد خاص طور سے خواتین ضرورت سے زیادہ وزن اٹھالیتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی کھال کے نیچے کسی شئے کے جمع ہوجانے کی بنا پر کچھ اپھارہ یاسوجن پیدا ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہرنیا کی بیماری کے علاج کے لیے سرجری بہترین علاج ہے۔ ہرنیا کی بیماری کے لیے مریض مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کرکے نہ صرف اپنے آپ کو بیماری کی پیچیدگیوں سے بچا سکتے ہیں بلکہ ان کی وجہ سے آپریشن کی کامیابی کے بھی سو فیصد امکانات ہوتے ہیں۔ہرنیا کا آپریشن بہت آسان اور سادہ ہے۔ مریض کو آپریشن کے بعد صرف ایک یا دو دن ہسپتال رہنا پڑتا ہے جبکہ بعض حالتوں میں صحیح آپریشن کرکے شام کو مریض کو بحفاظت گھر بھیجا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :