Live Updates

مسلم لیگ (ق) کا پنجاب کی کمیٹیوں میں نمائندگی نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار

جہانگیرترین نے آئندہ حکومتی معاملات میں (ق) لیگ کو مشاورت کی یقین دہانی کرادی

اتوار 5 مئی 2019 16:20

مسلم لیگ (ق) کا پنجاب کی کمیٹیوں میں نمائندگی نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2019ء) مسلم لیگ (ق) نے پنجاب کی کمیٹیوں میں نمائندگی نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرترین نے آئندہ حکومتی معاملات میں (ق) لیگ کو مشاورت کی یقین دہانی کرادی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بلدیاتی بل کے لیے حکومت پنجاب کی کسی کمیٹی میں مسلم لیگ (ق) کو نمائندگی نہیں دی گئی اور نہ ہی ان سے مشاورت کی گئی لیکن اس کے باوجود (ق) لیگ نے بل کی حمایت کی جس کے حقائق اب سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکٹری جنرل طارق بشیر چیمہ، چوہدری مونس الٰہی اور کامل علی آغا نے پارٹی اجلاس میں بل کی شدید مخالفت کی اور اس کے علاوہ (ق) لیگ کی بڑی تعداد میں رہنما بلدیاتی بل کے خلاف تھی لیکن پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی قیادت کو بل کی حمایت پر آمادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اتحادی ہیں ہمیں یہ بل منظور کروانا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) نے بل پاس ہونے کے بعد اپنے تحفظات سے حکومت کو آگاہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ بل منظور ہونے سے پہلے اس لیے خاموشی اختیار کی تاکہ بلیک میلنگ کا الزام نہ لگے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرترین نے آئندہ حکومتی معاملات میں مسلم لیگ کو مشاورت کی یقین دہانی کرادی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات