رائے ونڈ ‘ شخص نے کار میں خود کوگولی مار کر مبینہ خودکشی کرلی

اتوار 5 مئی 2019 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2019ء) رائے ونڈ کے علاقہ میں سوئی گیس کالونی میں ایک شخص نے کار میں خود کوگولی مار کر مبینہ خودکشی کرلی ۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے کہ رائے ونڈ ک علاقہ میں کار کے اندر موجود اطہر جمیل نامی شخص نے خود کو گولی مارلی جس کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکااور جاں بحق ہوگیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس موقع پر پہنچی تو کار اندر سے لاک تھی۔ پولیس اورریسکیو 1122نے گاڑی کے شیشے توڑ کر گاڑی کو کھولا۔کار میں موجود اطہر جمیل کے ہاتھ میں پسٹل موجود تھا جس سے ایک ہی گولی فائر ہوئی جس کا خول بھی گاڑی کے اندر سے برآمد ہوا۔موقع پر پولیس اور فرانزگ ٹیموں نے شواہد جمع کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔