Live Updates

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو ملکی خسارہ مزیدبڑھ جاتا

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 5 مئی 2019 17:15

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو ملکی خسارہ مزیدبڑھ جاتا
ملتان ۔05مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2019ء) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیاجاتا توملکی خسارے میںمزید اضافہ ہوجاتا،خسارے سے بچنے کیلئے پٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئیں۔انہوںنے کہاکہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارش پرکیاگیا۔انہوںنے کہاکہ آج بھی اس خطے کے دیگرممالک کے مقابلے میںپاکستان میں تیل کے نرخ کم ہیں ۔

آئی ایم ایف کے حوالے سے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کیان لیگ آئی ایم ایف کے پاس نہیں گئی تھی ،کیااسحق ڈارآئی ایم ایف کے پاس نہیں گئے تھے ۔آئی ایم ایف کے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ہمارے بارے میںبات کرنے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ مسلم لیگ ن بھی آئی ایم ایف کے پاس گئی تھی اورپیپلزپارٹی2008ء میں آئی ایم ایف کے پاس گئی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمیں آئی ایم ایف کاطعنہ وہ دے رہے ہیں جو خودسب سے پہلے اس کے پاس گئے۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کا ٹیکنیکل وفد15روزہ دورے پر آج کل اسلام آبادمیں ہے ۔وزیرخزانہ حفیظ شیخ کی ان کے ساتھ بات چیت جاری ہے اس بات چیت پرکابینہ کو اعتماد میں لیاجائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ہرجماعت کوپارٹی عہدوں میں ردوبدل کاحق حاصل ہے۔

ن لیگ نے بھی پارٹی عہدوں میں تبدیلی کی لیکن کوئی قانون اورقاعدہ بھی ہوتاہے۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز پارٹی کی نائب صدر مقررہوئی ہیں۔انہیں یہ عہدہ دیناسپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی ہے جب کوئی شخصیت قانون کی زدمیں ہوتووہ عہدہ نہیںرکھ سکتی ۔مسلم لیگ ن کواس پرغورکرناچاہے۔ شاہ محمودنے مزیدکہاکہ پبلک اکائونٹس کاچیئرمین راناتنویر کومقررکیاگیاہے لیکن پاکستان پیپلزپارٹی بپلک اکائونٹس کمیٹی سے مطمئن نہیں ہے۔

ان کاکہناہے کہ اس بارے میں ہم سے مشاورت نہیں کی گئی ۔شہباز شریف کی واپسی کے بارے میں انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کی قیادت ہی بتا سکتی ہے۔نئے بلدیاتی قانون پرمسلم لیگ ق کے تحفظات کے بارے میں انہوںنے کہاکہ اس کے بارے میں مسلم لیگ ق کے رہنماچوہدری پرویز الہی کاوضاحتی بیان آچکاہے ۔تحریک انصاف میں گروپ بندی کے بارے میںوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے اورمیراگروپ صرف تحرک انصاف ہے۔اسد عمر کے بارے میں انہوںنے کہاکہ وہ پارٹی کاقیمتی اثاثہ ہیںاوررہیں گے ۔میں کل بھی ان کی خدمات کامعترف تھااورآج بھی ہوں ، عہدے بدلتے رہتے ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات