ضلع بدین میں پانی کی شدید قلت کے خلاف ضلع بچائو کمیٹی کی اپیل پر تلہار سے آبادگاروں کا پیدل لانگ مارچ

اتوار 5 مئی 2019 19:05

تلہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2019ء) ضلع بدین میں پانی کی شدید قلت کے خلاف ضلع بچائو کمیٹی کی اپیل پر تلہار سے آبادگاروں کا پیدل لانگ مارچ بدین کی طرف روانہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

بدین روانہ ہونے سے پہلے ضلع بچائو کمیٹی کے رہنما میر لکھی جمالی نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع بدین میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے۔ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو بدین معاشی طور پر مکمل تباہ ہو جائیگا۔ اس نے کہا کہ ہمارا یہ احتجاج پر امن ہے۔ اگر بدین کو پانی نہیں ملا تو سخت احتجاج کیا جائیگا۔