ی*فیصل آباد ، عاشق نے تلخ کلامی پر محبوبہ کو فائرنگ کرکے لہولہان کر دیا، حالت نازک

اتوار 5 مئی 2019 19:56

ً فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2019ء) عاشق نے تلخ کلامی پر محبوبہ کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، حالت نازک، تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ کے علاقہ 77 گ ب کے رہائشی بلال ولد دلبر کے ڈی ٹائپ کی رہائشی 30 سالہ خورشید بی بی کے ساتھ تعلقات تھے۔

(جاری ہے)

مذکورہ خاتون نے محمد ارشد سے طلاق لینے کے بعد بلال سے تعلقات استوار کر لئے تھے جس کے بعد خورشید بی بی کی کسی بات پر بلال سے تلخ کلامی ہو گئی جس پر مشتعل ہو کر بلال نے اپنے گھر کے باہر خاتون پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ خاتون کے جسم پر مختلف حصوں پر گولیاں لگنے سے تشویشناک حالت میں اسے ریسکیو کی ٹیم نے طبی امداد کے لئے سول ہسپتال داخل کرایا۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :