پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کا باڑہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس،ایرات خان صدر منتخب

اتوار 5 مئی 2019 20:00

لنڈی کو تل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2019ء) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی این اے 44 کا باڑہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر عبوری کابینہ تشکیل دی گئی، جس میں صدر ایرات خان جبکہ جنرل سیکرٹری ریٹائرڈ صوبیدار محمد عارف خان چن لیے گئے۔اجلاس میں صوبیدار میجر اکاخیل ، ایس ایم شیر محمد ، ایرات خان اور محمد عارف سمیت کثیر تعداد میں ریٹائرڈ ملازمین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عبوری کابینہ کے نو منتخب صدر ایرات خان نے کہا کہ پورے خیبر کے ریٹائرڈ ملازمین بہت سے مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے اور ان ریٹائرڈ ملازمین کے مشکلات کو مد نظر رکھ کر ان کے حقوق کیلئے کابینہ تشکیل دیدی تاکہ ان کے مشکلات اور مسائل کیلئے جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام ریٹائرڈ ملازمین کے نہایت مشکور ہو جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے یہ ذمہ داری سونپی۔انہوں نے کہاکہ میں ریٹائرڈ ملازمین کے اعتماد کو ٹھس نہیں پہنچا ونگااور ان کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھونگا ۔

متعلقہ عنوان :