س* راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، 7ملزمان گرفتار

zملزمان کے قبضے سے چرس، شراب اور 3 پستول 30بور معہ14روند برآمد

اتوار 5 مئی 2019 20:45

U راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں 7ملزمان کو گرفتار کر کے 2190گرام چرس،5لیٹر شراب اور 3 پستول 30بور معہ14روند برآمد کرلیے اطلاعات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس نے فاروق سی1050گرام چرس،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے دائود سے 540گرام چرس اور 1 پستول 30بور معہ4روند،تھانہ نصیرآباد پولیس نے سعید سے 600گرام چرس،تھانہ وارث خان پولیس نے شاہ زیب سے 5لیٹر شراب،تھانہ پیرودھائی پولیس نے ولید سے 1 پستول 30بور معہ 5روندجبکہ تھانہ نیوٹائون پولیس نے ارتضاسے 1پستول 30بور معہ 5روند برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔