کارنیلین کے زیراہتمام ٹالرنس کرکٹ لیگ کے فائنل میچ کا انعقاد

اتوار 5 مئی 2019 21:05

ملتان ۔05مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2019ء) کارنیلین کے زیراہتمام ٹالرنس کرکٹ لیگ کے فائنل میچ کا انعقاد مورخہ 5 مئی 2019 کو ایم سی سی گراونڈ نواں شہر ملتان میں منعقدہوا - یاد رہے اس لیگ کا افتتاح وسیم اکرم نے دسمبرمیں کیا تھا اور عمران نذیر نینوجوانوں کے ٹرائلزلیے تھے۔ 120 کھلاڑی ملتان اور بہاولپور سے سیلیکٹ ہوئے ان کو باقاعدہ کرکٹ، امن و رواداری اور لیڈر شپ ٹریننگ دی گی۔

انکو 12 ٹیمز میں تقسیم کیا گیااور لیگ میں43 میچز ئے ۔میچز کے ساتھ36 سوشل ایکشن پلانز کمیونٹیز میں شدت پسندی کے خاتمہ اور امن پسندسرگرمیوں کے قیام کیلئے کروائے گئے جس سے پرامن معاشرے کو حقیقی صورت دینے کیلئے نوجوانوں کاناگزیرکردارواضح ہوا۔وسیب اسٹرایکرزاور شاہین نائٹ رائیڈرز نے فائنل کیلے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

شا ہین کی ٹیم کے ٹاپ سکورر علی عمر نے 41 سکور کیا جبکہ وسیب کے مستنید نقوی نے 85 سکور کیا۔

وسیب نے شاہین کوو3 وکٹس سے ہرایا اور ٹالرنس کرکٹ کرکٹ لیگ کی فاتح قرار۔فائنلوجوانوں کو محظوظ کرنے کیلئے ملتانی ثقافتی رقص اور محفل موسیقی کا بھی انعقاد کیا گیا۔مہمان خصوصی میں کرکٹ لیجنڑ عمران نذیر، یونیورسٹی آفیشلز ، لوکل گورنمنٹ آفیشلز میں سیپارلیمانی سیکرٹری مہنندر پال، ڈی ایس او جمیل کامران،ایم پی اے سبین گل ڈپٹی کمشنر عامر خٹک شامل تھے۔

پراجیکٹ کیحوالے سے بات کرتے ہوئے پراجیکٹ مینیجر زین بلوچ نے شرکاء کو بتایا کہ اس پراجیکٹ کا مقصد ملتان اور بہاولپورمیں یونیورسٹی ،مدرسہ اور کلب کرکٹرزکو یکجا کرنا، ان کے آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ روابط کو فروغ دینا اور ایک دوسرے سے سیکھنا شامل تھا۔ وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، طارق محمود انصاری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے نوجوان ملک کی ترقی اور خوشحالی کے امین ہیں۔

تقریب سے دیگر یونیورسٹی کے وائس چانسلرز ،مذہبی علماء نے بھی خطاب کیا اور اسی امر پر روشنی ڈالی کہ ذہنی صلاحیت اور ملک کی ترقی کے سفر میں شامل ہونے کے لئے موزوں مواقع کا نہ ہونا عمومی طور پر نوجوانوں میں اضطراب پھیلاتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ شدت پسند عناصر مذہب قوم رنگ اور نسل کی بنیاد پر ان نوجوانوں کو اپنی سوچ کا نشانہ بناتے ہیں ایسی صورتحال میں نوجوانوں کو تعمیری پلیٹ فارم میسر آجائے تو نہ صرف یہ اپنی صلاحیتوں سے ملک کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں بلکہ دوسرے نوجوانوں کو بھی امن اور رواداری کے راستے پر چلا سکتے ہیں۔

یہ وقت کی ایک اہم ضرورت ہے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہمیں نوجوانوں کو اس طرح کی مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنا ہو گا اور مقابلے کے ساتھ ایک دوسرے کو جا ننے کے عمل کو بھی فروغ دینا ہو گا۔ عامر خٹک ڈی سی او ملتان نے فاتح ٹیم میں ٹرافیز تقسیم کی اور اس موقع پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوے کہا کہ ملتان ڈسٹرکٹ گورنمنٹ آئندہ ہونے والی تقریبات میں کارنیلین کا بھرپور ساتھ دے گی۔

بہت جلد ماہ رمضان میں فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا کیونکہ کھیلوں کو فروغ دینے اور میدانوں کو آباد کرنے سے ہی امن لایا جا سکتا ہے۔تقریب میں ملتان اور بہاولپور کی مختلف یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کے ساتھ تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علما، مدارس کے طلباء، یونیورسٹیز کے طلباء ، صنعت کار،میڈیا نمائندگان اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔