Live Updates

کالا باغ ڈیم کی تعمیر نہ کرنے کیخلاف وزیر اعظم کو فریق بنانے کی درخواست پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت

پیر 6 مئی 2019 14:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر نہ کرنے کیخلاف وزیر اعظم عمران خان کو فریق بنانے کی درخواست پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری غلام یاسین کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں وزیراعظم عمران خان کو فریق بنانے کی استدعا کی گئی۔وفاقی حکومت نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت مانگی۔ جس پر عدالت نے استدعا منظور کر لی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات