رمضان بازاروں میں رعایتی نرخوں پر اعلیٰ معیار کی اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں دستیابی کو بھی یقینی بنائیں ،کمشنر

پیر 6 مئی 2019 17:30

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2019ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ظفر اقبال شیخ نے چاروں اضلاع سرگودہا ،خوشاب ،میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان بازاروں میں رعایتی نرخوں پر اعلیٰ معیار کی اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں دستیابی کو بھی یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں پر حکومت کروڑوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے او راس رعایت کو عام صارف تک ہر صورت پہنچانا انتظامی افسران کی ذمہ داری ہے او راس ضمن میں کوئی غفلت لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں کا دورہ کر کے ان کے تصویری ثبوت بذریعہ وٹس ایپ انہیں بھجوائیں ۔ کمشنر نے رمضان بازاروں میں سبزیوں او رفروٹ کومنڈیوں سے براہ راست لانے اور مڈل مین کے کردار کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی بھی ہد ایت کی ۔ کمشنر ظفر اقبال شیخ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خود بھی روزانہ کی بنیاد پر ڈویژن بھر کے رمضان بازاروں کا خود موقع پر جا کر جائزہ لیں گے ۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی عام مارکیٹوں او ربازاروں کی سخت مانیٹرنگ کرنے ‘ منافع خوروں ‘ ذخیرہ اندوزو ں او رمصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو نشان عبرت بنانے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :