آ زادکشمیر کے جنگلات عوام کے ہیں ان کی حفاظت کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے‘سردار میر اکبر خان

کنٹرول لائن پر بسنے والے بہادر کشمیریوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ بھارتی فوج کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور اپنی جگہ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے‘وزیر جنگلات

پیر 6 مئی 2019 18:34

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ آ زادکشمیر کے جنگلات عوام کے ہیں ان کی حفاظت کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے بلین ٹری منصوبے آزاد کشمیر کو سرسبز و شاداب بنانے میں معاون ثابت ہو گا یہ منصوبہ آنے والی نسلوں کی بقاء کا ذریعہ ہے پوری دنیا میں درجہ حرارت بڑھانے کی وجہ سے پاکستان اور آزد کشمیر کا درجہ حرارت بڑھاگیا درخت پیدا کرنے سے گلیشئر بچ جائیںگے دریا ئوں میں پانی میںاضافہ ہوگا زیادہ درخت لگانے سے کشمیر کو فائدہ ہوگا اور پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا آزادکشمیر کا خطہ وہ واحد خطہ جو قدرتی حسن سے مالا مال ہے آزادخطہ کے اندر نایا ب قسم کے جنگلات، جنگلی حیات پائے جاتے ہیںجوسیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیںہرسال لاکھوں کی تعداد میں سیاح ان قدرتی وسائل کو دیکھنے کے لیے آزاد خطے کی حسین وادیوں کا رخ کرتے ہیں جس کی وجہ سے سیاحت کے شعبہ میں کافی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے مگر حالیہ لائن آف کنٹرول بھارتی فائرنگ کی وجہ سے جہا ں عوام الناس کو نقصان پنچ رہا ہے وہا ں جنگل اور جنگلی حیات بھی فائرنگ کی زد میں آکرتباہ ہورہے ہیں اور جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ سے شدید نقصان ہورہا ہے جنگلی حیات کی نسل کشی ہورہی ہے جس کی وجہ سے قدرتی حسن ماند پڑرہا ہے لائن آف کنٹرول پر بھارتی بھاڑ کی وجہ جنگلی حیات کی نقل وحمل محدود ہوکر رہ گئی ہے جنگلو ں میں نایاب نسل کے جنگلی جانور موجو د ہیں ان کی بقاء کے لئے حکومت تمام تر اقدامات بروئے کار لارہی ہے زمین کی خوبصورتی دریاپہاڑ جنگل ،جھیلوں اور جنگلی حیات سے ہے ان کی حفاظت حکومت اور عوام سب کا فرض ہیلکڑی کی فراہمی کویقینی بنایا جارہا ہے عوام کو لکڑی کی جلداز جلد فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ جنگلات تمام تروسائل بروئے کار لائے تاکہ لوگوں کی گھریلوضروریات کی لکڑی دستیاب ہوسکے عوامی خدمت کی خاطر تمام ادارے ملکر کام کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نجی ٹیلی ویثرن کو انٹرویو دیتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ عوام الناس کی سہولت کے لیے آزادکشمیر بھر کے فاریسٹ ڈپوز میں ۔انھوں نے کہا کہ انھوں نے کہا کہ جنگلات و جنگلی حیات کی حفاظت خود بھی کریں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں کیونکہ یہ بے زبان حیات ہے اس کی حفاظت ہم سب کے ایمان کا جزو ہے دنیا بھر میں چیتا اور شیر کی نسلیں نایا ب ہوتی جارہی ہیں ان کی نسلوں کو بچانے کے لیے حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے وزیر جنگلات نے مسلم لیگ کے نومنتخب تمام عہدیداروں جن میں سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی،نائب صدر محترمہ مریم نواز،نائب صدر حمزہ شہباز جنرل سیکرٹری احسن اقبال،سیکرٹری اطلاعات محترمریم اورنگزیب،صدر پنجاب و کراچی شامل ہیں کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ نومنتخب عہدیدار قائد پاکستان محمد نواز شریف کی ویژن اور صدر جماعت محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ملک میاں جمہوریت کے فروغ اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف اور نامزد چئیرمین پی اے سی رانا تنویر الحسن کو بھی نئے عہدوں پر مبارک باد دی ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے حویلی کے سیکٹر کیرنی میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سکول کے طالب علم کی شہادت پر اسے خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ بزدل بھارتی فوج نہتے شہریوں کو نشانہ بناتی ہے جو عالمی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فائرنگ کا زیادہ تر نشانہ سکول اور صحت کے مراکز بنتے ہیں جس سے بھارتی فوج کی سفاکیت اور جارحیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے بہادر کشمیریوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ بھارتی فوج کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور اپنی جگہ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج تحریک آزادی کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کرکے سیز فائر کی خلاف ورزی کررہی ہے بھارت کا یہ ظلم وستم کشمیریوں کو آزادی کی نعمت سے روک نہیں سکتا کشمیریوں کو آئے روز قربانیاں دے کر آزادی کی تحریک کو زندہ رکھے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ کشمیر یوں کی اس عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں جو بھارتی مظالم برداشت کرکے بھی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں انھوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھائونی میں تبدیل کررکھا ہے اور نہتے مسلمانوں کی نسل کشی اور بھارتی فوج کی درندگی نے پوری دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں آج پوری دنیا میں بسنے والے کشمیر ی بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں ۔