وزیراعلیٰ بلوچستان ،صوبائی وزراء واراکین اسمبلی کی صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری سے اظہار تعزیت

پیر 6 مئی 2019 21:45

وزیراعلیٰ بلوچستان ،صوبائی وزراء واراکین اسمبلی کی صوبائی وزیر صحت ..
کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبائی وزراء واراکین اسمبلی ڈپٹی سپیکر بابر مو سیٰ خیل ، عبدالرحمن کھیتران ،عارف محمد حسنی ،سلیم کھوسہ ، سردار سرفراز چاکر ڈومکی ،اصغر خان اچکزائی، بلال کاکڑ و دیگر کے ہمراہ گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری کے گھر کوہلو میں اُن کے والد میر نور احمد مری کی فاتحہ خوانی کے لئے کو ہلو پہنچے جہاں انہوں نے صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری اور میر نثار احمد مری کے والد میر نور احمد مری کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور اظہار تعزیت کیا ہے صوبائی وزیر نے وزیر اعلیٰ جام کمال خان اور دیگر مہمانوں کو ظہرانہ بھی دیا ضلع میں پولیس ،ایف سی،لیویز اور دیگر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت سے ممبر پنجاب اسمبلی سردار جاوید لُنڈ، سردار حیربیار ڈومکی ،کمشنر سبی ڈویژن آغا فیصل،ایڈیشنل ڈی آئی جی عبدالحق عمرانی،ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ ،اسسٹنٹ کمشنر سبی میرممتاز مری، ایس ایچ او سٹی سبی میروزیر خان مری ،امام بخش لُنڈ ،عبدالماجد ایڈوکیٹ ،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میر محراب بلوچ،چیف بجارانی میر شاہ نواز مری ودیگر لوگوں نے سیکڑوں کی تعداد میںفاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کی ہے ۔